ملکی معیشت میں ترقی کے اشاریے

عالمی مالیاتی ادارہ(آئی ایم ایف)نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں مالی سال میں پاکستان کی معیشت پانچ فیصد ترقی کرے گی۔


Editorial December 26, 2014
پاکستان کے اقتصادی جائزہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مالیاتی پالیسی میں سختی کے باعث افراط زر بھی آٹھ فیصد سے کم رہنے کی توقع ہے جب کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ فوٹو: فائل

اگرچہ پاکستان میں سیاسی اور سیکیورٹی خدشات معیشت کے لیے سنگین خطرہ ہیں لیکن اس کے باوجود عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں مالی سال میں پاکستان کی معیشت پانچ فیصد ترقی کرے گی۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کی مالی اور کرنٹ اکاؤنٹ میں کمی اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات سے ایسے اشاریوں کی نشاندہی کی ہے جن کے باعث ملکی معیشت کی ترقی کی شرح میں پانچ فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔

پاکستان کے اقتصادی جائزہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مالیاتی پالیسی میں سختی کے باعث افراط زر بھی آٹھ فیصد سے کم رہنے کی توقع ہے جب کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے جب کہ اطلاعات کے مطابق مزید کمی بھی متوقع ہے جس کا ملکی معیشت کو یقیناً فائدہ پہنچے گا اور اس کمی کا اثر دیگر اشیائے ضرورت پر بھی لامحالہ پڑے گا کیونکہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں تخفیق کا رجحان ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو بعض مدوں میں نرخوں میں اضافے کا مشورہ بھی دیا ہے تاکہ بیرونی قرضہ جات کی قسط کی ادائیگی میں کوئی دقت پیش نہ آ سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔