اسلام آباد اور کراچی میں جدید موسمیاتی ریڈارز لگانے کی منظوری

ریڈار کی تنصیب سے محکمہ موسمیات 10 دن پیشگی موسم اور سیلاب سے متعلق کی درست رپورٹ دے سکے گا


Syed Naveed Jamal December 27, 2014
جدید فورکاسٹنگ ریڈارز کی تنصیب جنوری 2015 میں شروع ہوگی، ڈی جی موسمیات۔ فوٹو: فائل

SUKKUR: وزارت ہوا بازی نے جائیکا کے تعاون سے وفاقی دارالحکومت اورکراچی میں جدید موسمیاتی ریڈارکی تنصیب کی انتظامی منظوری دے دی ہے۔

جدید فورکاسٹنگ ریڈارزکی تنصیب جنوری 2015 میں شروع ہوگی، منصوبے پر 2 ارب 58 کروڑ لاگت آئے گی جس میں ڈھائی ارب روپے جاپان جبکہ 6کروڑ 50 لاکھ روپے حکومت پاکستان دے گی، منصوبہ 27 ماہ میں مکمل ہوگا جس سے محکمہ موسمیات 10 دن پیشگی موسم اور سیلاب سے متعلق کی درست رپورٹ دے سکے گا، جائیکا کے تعاون سے لگائے جانے والے ریڈار جنوبی ایشیا میں جدید ترین ہوں گے۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد ہیڈ آفس میں جدید ریڈارکی تنصیب کیلیے 2 کینال اراضی کی نشاندہی کر لی ہے، ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ اسلام آباد میں پہلے سے نصب ریڈار اپنی مدت 10 سال پوری کرنے کے بعد 20 سال سے کام کر رہا ہے تاہم وفاقی حکومت نے اسے اپ گریڈ کرنے کے بجائے جدید موسمیاتی معلومات کیلیے نئے ریڈارز نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پرانا ریڈار 300 کلو میٹر تک موسم کی صورتحال ریکارڈ کر سکتا ہے تاہم ان جدید ریڈارکی مدد سے 400 کلو میٹر تک زیادہ بہتر انداز میں فور کاسٹنگ کی جا سکے گی اور جہازوں کو بہتر انداز میں موسمیاتی رپورٹس جاری کی جا سکیں گی، محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر محمد حنیف نے ایکسپریس کو بتایاکہ جاپان کے تعاون سے لگائے جانے والے جدید ریڈار کی مدد سے ہم 10 دن قبل موسم کے حوالے سے بہتر معلومات فراہم کرسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں