لوئر اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 16 دہشت گرد ہلاک 20 زخمی

دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

سیکیورٹی اداروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے دہشت گردوں کے ساتھیوں کی تلاش کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ فوٹو: فائل

CHILAS:
شیریں درہ اور خزانہ کنڈاؤ کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 16 دہشت گرد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے جب کہ مقابلے میں 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق رات گئے دہشت گردوں نے لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقوں شیریں درہ اور خزانہ کنڈاؤ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا، جوابی کارروائی میں 16 شدت پسند ہلاک جب کہ 20 زخمی ہو گئے، جھڑپ میں 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد اپنے 9 ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے جب کہ 2 شدت پسندوں کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے دہشت گردوں کے مزید ساتھیوں کی تلاش کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
Load Next Story