ملتان میں بم کی جھوٹی اطلاعات دینے والے کو 26 سال قید کی سزا
ملزم نے 28 جولائی کو حسین آگاہی چوک جبکہ 29جولائی کو شاہ شمس پارک میں بم کی اطلاع دی تھی
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بم کی جھوٹی اطلاعات دینے والے ملزم کو 26 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
ملتان میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں رانا یوسف نامی ملزم کو پیش کیا گیا، سماعت کے دوران وکیل استغاثہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ پولیس کو بذریعہ فون نامعلوم شخص کی جانب سے 28 جولائی 2014ء کو حسین آگاہی چوک جبکہ اگلے دن شاہ شمس پارک میں بم کی اطلاع ملی، دونوں اطلاعات ملنے پر پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو سمیت دیگر اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے خالی کروا کر مکمل سرچ آپریشن کیا تاہم دونوں ہی اطلاعات جھوٹی ثابت ہوئی۔ جھوٹی اطلاعات پر پولیس نے تحقیق کے ذریعے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت نے ملزم رانا یوسف کو مجموعی طور پر 26 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنادی۔