حکومت سستےذرائع سےتوانائی کے حصول کے لئےکوشاں ہے شہباز شریف
حکومت نے کوئلے، شمسی ، ہوا اور دیگر ذرائع سے توانائی کے حصول کے لئے حکمت عملی اپنائی ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کہتے ہیں کہ حکومت سستےذرائع سےتوانائی کے حصول کے لئےکوشاں ہے۔
ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں چین کی کمپنی کےاعلیٰ حکام نے وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کی، اس موقع پر چینی کمپنی نے پنجاب میں ایل این جی سے بجلی کا منصوبہ لگانےمیں دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی بحران سے نمٹنےکے لئے تیز رفتاری سے اقدامات کئے جارہےہیں، حکومت نے کوئلے، شمسی ، ہوا اور دیگر ذرائع سے توانائی کے حصول کے لئے حکمت عملی اپنائی ہے، کراچی میں ایل این جی ٹرمینل 2015 کے آغاز میں کام شروع کردے گا، انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی کی جانب سےایل این جی سے پاور پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا خیرمقدم کریں گے۔