سرگودھا کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں مزید 5 بچے دم توڑ گئے

گزشتہ ایک ماہ کے دوران سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں 75 بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں


ویب ڈیسک December 27, 2014
حکومت نے بچوں کی اموات کی روک تھام کے حوالے سے تاحال کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں کیا ہے۔ فوٹو فائل

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں حکومت کی غفلت اور انتظامیہ کی لا پرواہی کے باعث مزید 5 ننھے پھول مرجھا گئے ہیں جس کے بعد ایک ماہ میں مرنے والے بچوں کی تعداد 75 ہو گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں اسپتال انتطامیہ کی لاپرواہی کے باعث مزید 5 بچے دم توڑ گئے ہیں۔ دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سہولیات کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے بچوں کی اموات واقع ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں 75 بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت نے سوائے کمیٹی بنانے کے کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔