چٹخارے دار کباب

دیس بدیس کے کھانے


زویا پارس December 28, 2014
دیس بدیس کے کھانے فوٹو : فائل

٭ چکن شامی کباب
اجزا:چکن بریسٹ۔۔۔۔ آدھا کلو، دال چنا۔۔۔۔ آدھا کلو، آلو۔۔۔۔ دو عدد، پیاز۔۔۔۔ دو عدد، انڈے ۔۔۔۔ تین عدد، تلہار مرچ ۔۔۔۔ چار عدد، دھنیا ۔۔۔۔ حسبِ ضرورت ، ہری مرچ ۔۔۔۔ دس سے بارہ عدد، تیل۔۔۔۔ حسبِ ضرورت ، ہلدی ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ، نمک ۔۔۔۔ کھانے کا ایک چمچ، لہسن ۔۔۔۔کھانے کا ایک چمچ ، ادرک ۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ،گرم مسالا۔۔۔۔تین چمچے، چلی پاؤڈر۔۔۔۔ پانچ چمچے

ترکیب:چکن، دال، آلو، گرم مسالا، مرچ پاؤڈر، ہلدی، تلہار مرچ، نمک اور پانچ کپ پانی شامل کرکے دھیمی آنچ پر تیس منٹ تک پکائیں۔
ڈھکن ہٹا کر پانی خشک ہونے دیں۔ اب ایک ٹرے میں پھیلائیں اور باریک پیس لیں۔
اب اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز اور ہری مرچ شامل کر کے مکس کریں۔
آخر میں مکسچر کی ٹکیاں بنائیں اور انڈے کے ساتھ فرائی کرلیں۔
مزے دار ڈش تیار ہے۔



٭ سیخ کباب
اجزا: بیف۔۔۔۔ کباب ایک کلو، نمک ۔۔۔۔ حسبِ ضرورت، لہسن۔۔۔۔ کھانے کا ایک چمچ، ادرک ۔۔۔۔کھانے کا ایک چمچ، ہلدی ۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ، چلی پاؤڈر ۔۔۔۔ دو چمچے، گرم مسالا ۔۔۔۔ دو چمچے، چنے کا آٹا ۔۔۔۔ کھانے کے چار چمچے، کھوپرا ۔۔۔۔ چار چمچے، تیل ۔۔۔۔ آدھا کپ

ترکیب: تمام اجزا کو باریک پیس لیں اور اسے فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کرلیں۔
اب اسے سیخوں میں پرو کر چولھے پر دس منٹ تک گرل کر کے اتار لیں۔
سیخوں سے نکال کر ایک پین میں دس منٹ تک پکائیں۔
دھواں دے کر اسے کھانے کے لیے پیش کردیں۔



٭ چکن ریشمی کباب
اجزا: انڈا ۔۔۔۔ ایک عدد، زیرہ ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ، ناریل ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ، چکن کا قیمہ۔۔۔۔ آدھا کلو، نمک ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ، ہری مرچ کا پیسٹ ۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ، گرم مسالا پاؤڈر ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ، کُٹی ہوئی لال مرچ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ، کچری پاؤڈر ۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ، تیل ۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ

ترکیب: سب سے پہلے انڈے کو پھینٹ لیں۔
پھر زیرہ اور ناریل بھون کر پیس لیں۔
اب قیمے میں تمام اجزا ملا کر ایک گھنٹے کے لیے میرنیٹ کرلیں۔
اب اسے سیخوں میں پرو کر باربی کیو کرلیں یا پھر تھوڑے سے تیل میں فرائی کر لیں۔
آخر میں کوئلہ لگا کر دم دیں۔
چکن ریشمی کباب تیار ہیں۔



٭چٹخارے دار کباب
اجزا:بیف یا مٹن کا قیمہ(مشینی)۔۔۔۔ آدھا کلو، لال مرچ پاؤڈر۔۔۔۔ دو چائے کے چمچ، نمک۔۔۔۔ حسبِ ذائقہ، گرم مسالا پاؤڈر۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ، پانی ۔۔۔۔دو کپ، درمیانی سائز کی پیاز۔۔۔۔ دو عدد، کٹی ہوئی شملہ مرچ ۔۔۔۔ ایک عدد، گول کٹے ہوئے ٹماٹر۔۔۔۔ایک عدد، آلو ۔۔۔۔ایک عدد، باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ، ہری مرچ ۔۔۔۔ حسبِ ضرورت، تیل۔۔۔۔ چار کھانے کے چمچ، مکھن۔۔۔۔ معمولی مقدار میں

ترکیب: قیمے میں لال مرچ، نمک اور گرم مسالا ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
اب سیخ کباب کی طرح کے کباب بنا لیں۔
دیگچی میں پانی گرم کریں اور اُبال آنے پر کباب اس میں ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے دیں۔
پانی خشک ہو جائے تو تیل ڈال کر دیگچی کو پکڑ کر ہلائیں۔
کباب میں چمچا زیادہ نہ چلائیں۔
جب گولڈن کلر کے ہو جائیں تو پیاز، شملہ مرچ، ٹماٹر، آلو، ہرا دھنیا، ہری مرچ اور نمک ڈال کر تین چار منٹ کے لیے دم دیں۔
تیار ہونے پر سرونگ باؤل میں نکالیں۔
کوئلے کو اچھی طرح آگ پر دہکائیں اور پھر بریڈ سلائس پر باؤل کے درمیان میں رکھ کر اس پر تھوڑا سا مکھن ڈالیں۔
پانچ منٹ بعد باؤل کا ڈھکن ہٹائیں۔
کوئلہ اور بریڈ نکال لیں۔
مزے دار کباب تیار ہیں۔
نان اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔



٭ ویجیٹیبل کٹ لیٹ
اجزا: بڑے سائز کے آلو۔۔۔۔دو عدد، سبزیاں۔۔۔۔تین کپ، پسی ہوئی لال مرچ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ، ثابت دھنیا۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ، زیرہ پاؤڈر۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ، سونف ۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ، آم چور۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ، گرم مسالا پاؤڈر۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ، باریک کٹی ہوئی ہری مرچ۔۔۔۔ دو عدد، ہرا دھنیا ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ، باریک کٹے ہوئے کاجو۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ، انڈے کی زردی۔۔۔۔ایک عدد، پھینٹا ہوا انڈہ۔۔۔۔ایک عدد، بریڈ کرمبز۔۔۔۔ایک کپ، نمک ۔۔۔۔حسبِ ذائقہ، گھی/مکھن۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ، تیل۔۔۔۔حسبِ ضرورت

ترکیب:مٹر، گاجر، چقندر، بند گوبھی کو اُبال کر باریک کاٹ لیں۔
آلو ابال کر میش کرلیں۔
پھر ثابت دھنیا بُھون کر پیس لیں۔
سب سے پہلے گھی گرم کریں اور اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور باریک کٹی ہوئی ہری مرچ شامل کرلیں۔
تقریباً ایک منٹ تک فرائی کریں۔ پھر اس میں کاجو اور تمام پاؤڈر مسالے شامل کر دیں۔
اس کے بعد کٹا ہوا ہرا دھنیا ملاکر آدھا منٹ تک فرائی کریں۔
اس کے بعد خشک اور اُبلی ہوئی تمام سبزیاں بھی اس میں شامل کرلیں اور اُس وقت تک فرائی کریں جب تک اس کا پانی خشک نہ ہو جائے۔
اب اس میں میش کیے ہوئے آلو اور نمک شامل کردیں۔
برتن کو چولھے سے اُتار لیں اور اس میں ایک انڈے کی سفیدی ملالیں تاکہ تمام سبزیاں اور بیٹر یکجا ہو جائیں۔
پھر تھوڑی تھوڑی مقدار لے کر اسے کباب کی شکل دیں۔ اسے پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈپ کرکے بریڈ کرمبز میں رول کرنے کے بعد فرائی کرلیں۔
مزیدار ویجیٹیبل کٹ لیٹ تیار ہیں۔

٭ چکن ملائی کباب
اجزا:بون لیس چکن۔۔۔۔ ایک کلو، ہری مرچ۔۔۔۔ چار سے چھ عدد، تیل۔۔۔۔ آدھا کپ، کھویا۔۔۔۔دو سو پچاس گرام، نمک۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ، لہسن ۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ، ادرک۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ، زیرہ ۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ، کھوپرا۔۔۔۔ پانچ کھانے کے چمچ، ملک پاؤڈر۔۔۔۔ پانچ کھانے کے چمچ، ہلدی ۔۔۔۔آدھا چائے کا چمچ، پیاز۔۔۔۔ ایک عدد، کوئلہ۔۔۔۔ ایک ٹکڑا

ترکیب:کباب کے تمام اجزا کو ملا کر قیمے کی مشین یا چاپر میں باریک پیس لیں۔
اس کے بعد فریج میں ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
اب سیخوں میں لگا کر چولھے پر گرل کر کے اتار لیں۔
ایک پین میں تھوڑا پانی ڈال کر ڈھکن رکھیں اور دس منٹ پکا کر اتار لیں۔
دھواں لگا کر کھانے کے لیے پیش کریں۔



٭ شامی کباب
اجزا: گائے کا قیمہ۔۔۔۔ ایک کلو،چنے کی دال ۔۔۔۔ایک کپ، سفید زیرہ۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ، نمک۔۔۔۔ حسبِ ذائقہ، پسا ہوا لہسن ادرک ۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ، دہی۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ، ثابت لال مرچ۔۔۔۔ دس عدد، ثابت دھنیا۔۔۔۔آدھا چائے کا چمچ، بڑی الائچی ۔۔۔۔چار عدد، دار چینی ۔۔۔۔ایک ٹکڑا، کالی مرچ ۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ، انڈا۔۔۔۔ایک عدد

ترکیب: ایک پتیلی میں قیمے کے ساتھ دوسرے اجزا ڈال کر اُبال لیں پھر اسے پیس لیں۔ اس میں انڈہ شامل نہ ہو۔
اس کے بعد پسے ہوئے قیمے کے آمیزے میں ایک انڈا ڈالیں اور اسے اچھی طرح ملائیں۔
پھر اس کی ٹکیاں بنا کر درمیان میں کٹا ہوا دھنیا، پودینا، پیاز، ادرک وغیرہ رکھیں۔ اسے کباب کی شکل دے کر فرائی کرلیں۔
شامی کباب تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں