فلموں میں آئٹم نمبر شامل کرنے سے متفق نہیں حمزہ علی عباسی
’’وار‘‘ فلم ایک میگا بجٹ فلم تھی جس میں کوئی آئٹم سانگ نہیں تھا اس کے باوجود باکس آفس پر کامیاب رہی، حمزہ علی عباسی
اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ کی طرز پر فلموں میں آئٹم نمبر شامل کرنے سے متفق نہیں، ہمیں کہانی کو سامنے رکھتے ہوئے اس پر محنت کرنی چاہیئے۔
ان خیالات کا اظہار معروف ماڈل ، اداکار وہدایتکار حمزہ علی عباسی نے اپنے انٹرویو میں کیا۔ حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اگر بھارت اور ہماری ثقافتی روایات اور اقدار میں بہت فرق ہے، وہ جس طرح سے اپنی فلموں میں آئٹم سانگز شوٹ کرتے ہیں۔ انھیں ہم اپنی فلموں میں فلما ہی نہیں سکتے اور نہ ہی اسے فلم بین اور سنجیدہ حلقے تسلیم کرینگے۔
''وار'' فلم کی مثال دیتے ہوئے اداکار و ہدایتکار نے کہا کہ یہ ایک میگا بجٹ فلم تھی جس میں کوئی آئٹم سانگ نہیں تھا اس کے باوجود باکس آفس پر کامیاب رہی۔ میری فلم ''کمبخت'' پروڈکشن کے آخری مراحل میں ہے جس کے لیے کوئی آئٹم سانگ شوٹ نہیں کیا ہے، میں نے کہانی کی سچوایشن کے مطابق ہی گانے عکسبند کیے ہیں۔