کراچی میں فن کو سمجھنے والے لوگ بستے ہیں خلیل حیدر

ناصرکاظمی کی غزل ’’کپڑے بدل کر‘‘ نے دنیا بھر میں جو شہرت دی ہے وہ کسی اورکلام سے نہیں مل سکی، خلیل حیدر


Showbiz Reporter December 28, 2014
کراچی میں فنکاروں کے کام کو سمجھنے اور سراہنے والے عوام بستے ہیں اور ان سے ملنا ہمیشہ اچھا لگتاہے، خلیل حیدر فوٹو : فائل

گلوکارخلیل حیدر نے کہاہے کہ موسیقی کی دنیامیں جن فنکاروں نے بھی اپنانام پیداکیاہے اس کے پیچھے ان کاطویل سفرشامل ہے۔

گلوکار خلیل حیدر کا کہنا تھا کہ کبھی بھی منزل آسانی سے نہیں ملتی مجھے ناصرکاظمی کی غزل ''کپڑے بدل کر'' نے دنیا بھر میں جو شہرت دی ہے وہ کسی اورکلام سے نہیں مل سکی جب کہ میرے پہلے البم میں تمام ہی کلام بہت اچھے تھے مگرلوگوں کو جو چیز بھی چھوجائے وہ اس ہی کی ڈیمانڈکرتے ہیں۔

کراچی پریس کلب میں نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں فنکاروں کے کام کو سمجھنے اور سراہنے والے عوام بستے ہیں، مجھے ہمیشہ ان سے ملنا اچھا لگتاہے۔ ایک سوال کے جواب میں گلوکارخلیل حیدر کا کہنا تھا کہ ہمیشہ معیاری شاعری پڑھنے کو دل چاہتا ہے، ان دنوں میرے مطالعے میں ہمارے عہدکے ممتازشاعرجون ایلیا ہیں میری کوشش ہے کہ انکاکوئی کلام کمپوزکرسکوں یہ میرے لیے اعزازکی بات ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں