ڈرامے کے ذریعے عوام کے مسائل ایوان بالاتک پہنچانا چاہتا ہوں انورمقصود

ملک کی موجودہ صورت حال اورتیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے ایک کوشش کی ہے، انور مقصود


Showbiz Reporter December 28, 2014
ان دنوں ان کا لکھا ہواکھیل دھرنا انورمقصود کا لاہورمیں پیش کیا جارہا ہے جو کراچی میں14جنوری سے پیش کیاجائے گا۔ فوٹو: فائل

معروف ڈرامہ نگارانورمقصودکی ٹیم نے وفاق کے بعدصوبائی سطح پرملکی نظام کے خلاف ڈراموں کی صورت میں احتجاج کاآغازکردیاہے۔

ان دنوں ان کا لکھا ہواکھیل دھرنا انورمقصود کا لاہورمیں پیش کیا جارہا ہے جو کراچی میں14جنوری سے پیش کیاجائے گا، معروف ڈرامہ نگارانورمقصودنے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی موجودہ صورت حال اورتیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے میں نے ایک کوشش کی ہے کہ اس کھیل کے ذریعے میں عوام کی بات ایوان بالاتک پہنچا سکوں جس میں کافی حد تک کامیاب بھی رہاہوں،کراچی ، لاہور اور اسلام آباد کے عوام نے میری ٹیم کی ہرقدم پرحوصلہ افزائی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |