صحافی عبدالحق بلوچ کے قاتلوں کوگرفتار کرنیکا حکم دیا جائے

صدر ، چیف جسٹس اور آرمی چیف صحافیوں کو نشانہ بنائے جانے کا نوٹس لیں.


Express Desk October 03, 2012
بلوچستان میں صحافی کے قتل کیخلاف کراچی یونین آف جرنلسٹس کے تحت مظاہرے سے کے یو جے کے صدر جی ایم جمالی خطاب کررہے ہیں. فوٹو: ایکسپریس

KARACHI: کراچی یونین آف جرنلسٹس نے صدر آصف زرداری، چیف جسٹس اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں صحافیوں کو نشانہ بنائے جانے کا نوٹس لیں۔

بلوچستان میں قتل کیے گئے صحافی عبدالحق بلوچ کے قاتلوں کی فوری گرفتار کا حکم دیں، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر کے یو جے کے تحت عبدالحق بلوچ کے قتل اور اس پر احتجاج کرنے والے صحافیوں کیخلاف مقدمہ درج کیے جانے کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، صحافیوں نے اس موقع پر حکومت بلوچستان اور وفاقی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں