علما کرام اور اسکالرز کا اجلاس’’مکالمہ بین المذاہب و المسالک فورم‘‘ کا قیام

علامہ زہیر عابدی اخلاقی، معاشی اور معاشرتی مسائل پر ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے،علامہ زہیر عابدی۔

علامہ زہیر عابدی اخلاقی، معاشی اور معاشرتی مسائل پر ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے،علامہ زہیر عابدی۔

ISLAMABAD:
مختلف الخیال علما کرام اور اسکالرز کا اجلاس اتحاد بین المسلمین کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عامر محمدی کی دعوت پر علامہ الیاس ستار کی رہائشگاہ پر ہوا۔


جس میں شیخ الحدیث مفتی اختر حسین،پروفیسر دلاور رحمانی،علامہ قاضی احمد نورانی،علامہ سید زہیر عابدی، مفتی امین اشرف،علامہ علی کرار نقوی، اکرام اللہ اشرفی ودیگر نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر عامر محمدی نے کہا کہ تہذیبوں اور نظریات کا تصادم عالمی امن کیلیے خطرہ ہے،علامہ قاضی احمد نورانی نے کہا کہ مکالمے کو فروغ دیا جائے تو مجادلہ کی نوبت نہیں آئیگی، علامہ زہیر عابدی نے کہا کہ اخلاقی،معاشی اور معاشرتی مسائل پر ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے،اجلاس میں ''مکالمہ بین المذاہب و المسالک فورم'' کے قیام کا اعلان کیا گیا جس کے تحت مذاہب اور مسالک کے درمیان رابطوں کو فروغ دیا جائیگا۔
Load Next Story