کے الیکٹرک کی بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 64 پیسے کمی کی درخواست

کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخ میں کمی کیلئے نیپرا کو درخواست دے دی ہے۔


Staff Reporter December 28, 2014
نومبرکے مہینے میں بجلی کے نرخوں میں کمی کااطلاق صرف کے الیکٹرک کے صارفین پر ہوگا۔فوٹو: فائل

ISLAMABAD: کے الیکٹرک نے نومبرکے مہینے میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزکی مد میں بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 64پیسے فی یونٹ کمی کیلئے نیپرا کو درخواست دے دی ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی کا فیصلہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے نتیجے میں اخراجات کی مناسبت سے کیاگیا ہے۔ انھوں نے بتایاکہ نومبرکے مہینے میں بجلی کے نرخوں میں کمی کااطلاق صرف کے الیکٹرک کے صارفین پر ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں