ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ زون نوید خواجہ پر قاتلانہ حملہ

دہشت گردوں کے حملے میں نوید خواجہ محفوظ رہے تاہم ان کی گاڑی کے ٹائر پھٹ گئے

ابتدائی طور پر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حملہ بہت منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا، پولیس۔ فوٹو؛ فائل

PESHAWAR:

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ زون نوید خواجہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم خوش قسمتی وہ محفوظ رہے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ زون نوید خواجہ اپنی موبائل میں کلفٹن کی جانب جا رہے تھے کہ ڈیفنس کے علاقے میہں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایس پی کی گاڑی کے ٹائر پھٹ گئے تاہم وہ بال بال بچ گئے۔


دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حملہ بہت منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی نوید خواجہ کو اس سے قبل بھی قتل کی دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں۔

Load Next Story