وزیراعظم نواز شریف نے داخلی سلامتی سے متعلق اجلاس منگل کو طلب کرلیا

اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر بھی شرکت کریں گے۔


ویب ڈیسک December 28, 2014
وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے پیش رفت کے جائزہ لیا جائے گا۔ فوٹو :فائل

SUKKUR:

وزیراعظم نواز شریف نے انسداد دہشت گردی سے متعلق قومی لائحہ عمل پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس منگل کو طلب کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے انسداد دہشت گردی اور ملکی داخلی سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس منگل کو طلب کیا ہے جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے پیش رفت کے جائزہ کے ساتھ اس کے نفاذ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں