پاکستان بکریاں پالنے کے لحاظ سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا

پاکستان میں حلال گوشت اور دودھ کی مارکیٹ کا سالانہ حجم اربوں ڈالر ہے، ماہرین


این این آئی December 29, 2014
پاکستان میں 3 کروڑ 30 لاکھ بھینسیں پائی جاتی ہیں جن میں سے 65 فیصد پنجاب میں ہیں، ماہرین فوٹو: اے پی پی/فائل

لاہور: پاکستان بکریاں پالنے کے لحاظ سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا۔

لائیو اسٹاک کے شعبے کے ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں حلال گوشت اور دودھ کی مارکیٹ کا سالانہ حجم اربوں ڈالر ہے جبکہ مجموعی ملکی برآمدات میں لائیو اسٹاک کے شعبے کا حصہ 12 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 3 کروڑ 30 لاکھ بھینسیں پائی جاتی ہیں جن میں سے 65 فیصد پنجاب میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لائیواسٹاک کے شعبے سے وابستہ افراد جانوروں کے گوشت، دودھ، کھالوں، اون وغیرہ سے سالانہ اربوں روپے کماتے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف ان کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ اس سے زرعی معیشت بھی مستحکم ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ملک میں دستیاب سہولتوں کے معیار میں اضافہ کرکے لائیواسٹاک کے شعبے سے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |