پاکستان بکریاں پالنے کے لحاظ سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا
پاکستان میں حلال گوشت اور دودھ کی مارکیٹ کا سالانہ حجم اربوں ڈالر ہے، ماہرین
لاہور:
پاکستان بکریاں پالنے کے لحاظ سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا۔
لائیو اسٹاک کے شعبے کے ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں حلال گوشت اور دودھ کی مارکیٹ کا سالانہ حجم اربوں ڈالر ہے جبکہ مجموعی ملکی برآمدات میں لائیو اسٹاک کے شعبے کا حصہ 12 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 3 کروڑ 30 لاکھ بھینسیں پائی جاتی ہیں جن میں سے 65 فیصد پنجاب میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لائیواسٹاک کے شعبے سے وابستہ افراد جانوروں کے گوشت، دودھ، کھالوں، اون وغیرہ سے سالانہ اربوں روپے کماتے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف ان کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ اس سے زرعی معیشت بھی مستحکم ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ملک میں دستیاب سہولتوں کے معیار میں اضافہ کرکے لائیواسٹاک کے شعبے سے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔