ٹی 20 ورلڈ کپ پاکستان سری لنکا آسٹریلیا اورویسٹ انڈیزسیمی فائنل میں پہنچ گئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل 7 اکتوبرکو کولمبو میں ہی پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا


ویب ڈیسک October 02, 2012
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان پہلا سیمی فائنل 4 اکتوبر کوکولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا. فوٹو: فائل

ٹی 20ورلڈ کپ میں گروپ ون سے سری لنکا اور ویسٹ انڈیز جبکہ گروپ ٹو سے پاکستان اور آسٹریلیا نےسیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔

پاکستان اورسری لنکا کے درمیان پہلا سیمی فائنل 4 اکتوبر کوکولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا سیمی فائنل 5 اکتوبر کو آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان بھی اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلے جائیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل 7 اکتوبرکو کولمبو میں ہی پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں