ٹی 20ورلڈ کپ جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے باوجود بھارت ٹورنامنٹ سے باہرہوگیا
ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو ایک رن سے شکست دیدی تاہم اس کے باوجود وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔
جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈیویلیرز نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے سریش رائنا نے 34 گیندوں پر 45 رنز اسکور کئے۔ جنوبی افریقہ کے مورنے مورکل اور رابن پیٹرسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیک کیلس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا
جنوبی افریقہ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 19.5 اوورز میں 151 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ڈو پلیسی نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 65 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے ظہیر خان اور بالاجی نے 3،3 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔
بہترین پرفارمنس پر یووراج سنگھ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔