کرکٹ اکیڈمی کیلئے نام استعمال کئے جانے پر سچن ٹنڈولکر برہم

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے زمین کا مطالبہ نہیں کیا، ماسٹر بیٹسمین کی وضاحت


Sports Desk December 29, 2014
لٹل ماسٹرنے دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا اپنا نیا مشن بنالیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: سچن ٹنڈولکر نے کرکٹ اکیڈمی کے قیام کی غرض سے اپنا نام استعمال کیے جانے پر برہمی کا اظہار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی وزارت برائے افرادی قوت نے آئی ٹی ٹی دہلی سے اکیڈمی گرائونڈ کیلیے زمین مانگی تھی، جس پر دبائو کا شکار ادارے کے ڈائریکٹر مستعفی ہوگئے تھے، حکام نے انھیں کہا تھا کہ اس جگہ پر ٹنڈولکر اکیڈمی قائم کرنا چاہتے ہیں، تاہم ماسٹر بیٹسمین ٹنڈولکر نے ان رپورٹس کو یکسر مسترد کردیا۔

انھوں نے کہا کہ میں نے پڑھا ہے کہ کچھ لوگوں نے میرے نام سے کرکٹ اکیڈمی قائم کرنے کیلیے دہلی میں ایک ادارے سے زمین مانگی ہے، لیکن میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی میں نے اس مقصد کیلیے کسی ادارے سے زمین مانگی ہے، ٹنڈولکر نے یہ وضاحتی بیان میڈیا میں آنے والی ان رپورٹس کے بعد دیا، جس میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی ٹی ٹی) دہلی کے ڈائریکٹر رگھوناتھ کے شیواگوناکر نے وزارت برائے افرادی قوت کی جانب سے ٹنڈولکر کے نام سے کرکٹ اکیڈمی کیلیے گراؤنڈ دیے جانے پر پڑنے والے دباؤ کے نتیجے میں عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ٹنڈولکر نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے میرے نام سے کسی بھی خبر کو شائع کرنے سے قبل حقائق کو چیک کرلینا چاہیے، میں اس کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔دوسری جانب ٹنڈولکر نے ملک کے دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کو اپنا نیا مقصد بنالیا، راجیہ سبھا کے رکن ٹنڈولکر نے کہا کہ میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے اطمینان کیلیے کام کرنا چاہتا ہوں، میرا منصوبہ ہے کہ ملک کے ایسے دیہات میں بجلی کی فراہمی یقینی بنادوں جہاں سورج ڈھلتے ہی کاروبار زندگی بند ہوجاتا ہے۔

بھارت کے بہت سے دیہات اور قصبے ابھی تک بجلی سے محروم ہیں، میں انھیں روشنیوں میں لانا چاہتا ہوں، مجھے یقین ہے میں اپنی نئی مہم کیلیے لوگوں سے خاطرخواہ حمایت پانے میں کامیاب ہوجائوں گا، ٹنڈولکر نے حکومتی پالیسی کے تحت آندھرا پردیش کے گائوں پٹاماروجا کنڈریکا گائوں کی ذمے داری لی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |