پاکستان کا امریکی ٹی وی سیریز میں ملک کو بدنام کرنے پر اظہار ناراضی

اہم اتحادی اور قریبی دوست ملک کو بدنام کرنا امریکا کے سیکیورٹی مفادات کیخلاف ہے، سفارتی حکام


INP December 29, 2014
اہم اتحادی اور قریبی دوست ملک کو بدنام کرنا امریکا کے سیکیورٹی مفادات کیخلاف ہے، سفارتی حکام۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے شو ٹائم ٹی وی سیریز ''ہوم لینڈ '' میں ملک کو بدنام کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفارتی حکام نے 12اقساط پر مشتمل ''ہوم لینڈ'' کا پورا سیزن فور دیکھا۔ سیریز اسلام آباد کے گرد گھومتی ہے۔ پاکستانی حکام نے ایمی انعام یافتہ مشہور سیریز کے پروڈیوسرز سے شکایت بھی کی۔

پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان ندیم ہوتیانہ نے نیویارک پوسٹ سے گفتگو میں کہا کہ امریکا کے اتحادی اور ایک قریبی دوست ملک کو بدنام کرنا نہ صرف واشنگٹن کے سکیورٹی مفادات بلکہ امریکی عوام کے خلاف ہے۔ سیریز میں جس طرح پاکستان کے سیکیورٹی حکام اور اسلام آباد کو دکھایا گیا، اس پر پاکستانی حکام مایوس ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں