ہمیں عوام اور فوج کے تعاون سے پاکستان سے دہشت گردی ختم کرنی ہےعامر خان

دہشت گردوں نے حملہ صرف اسکول پر نہیں پاکستان کے مستقبل پر کیا، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر


ویب ڈیسک December 29, 2014
پاک فوج کی مدد سے دہشت گردی پر قابو پایا جا سکتا ہے،عامر خان فوٹو: آئی ایس پی آر

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے، عالمی چیمپئن کا کہنا ہے کہ ہمیں عوام اور فوج کے تعاون سے دہشت گردی کو ختم کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں عامر خان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عامرخان نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔ عامر خان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کو پرامن ملک بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی مدد سے دہشت گردی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

بعد ازاں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول کا دورہ کیا، دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے حملہ صرف اسکول پر نہیں پاکستان کے مستقبل پر کیا، معصوم بچوں اور خواتین کو شہید کرنا انسانیت نہیں ہے، انہیں اس حملے اور اس کے نتیجے میں بچوں کی شہادت کا سخت دکھ اور افسوس ہے، پاکستان اور پشاور آنےکامقصد تھاکہ طلبا کا اعتماد بحال ہوسکے اور بچے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھیں، انہوں نے سن رکھا تھا کہ پشاور کے حالات اچھے نہیں لیکن درحقیقت یہاں زیادہ مسئلہ نہیں ہے۔ ہمیں دہشت گردی کوعوام اور فوج کے تعاون سے ختم کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں