امریکی امداد شمالی وزیرستان کے متاثرین پر خرچ کی جائے گی اسحاق ڈار

امریکا بوئنگ طیاروں کی پاکستان کو فراہمی کا عمل تیز کرے تاکہ پی آئی اے کی تشکیل نو میں مدد مل سکے، وفاقی وزیر خزانہ


ویب ڈیسک December 29, 2014
امدادی رقم توانائی، دہشت گردی، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں پرخرچ کی جائےگی۔ رچرڈ اولسن فوٹو: پی آئی ڈی

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ امریکا کی جانب سے ملنے والی 53 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی امداد کا بڑا حصہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کی بحالی پر خرچ کیا جائے گا۔

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران امریکی سفیر نے کہا کہ امریکی کانگریس نے کیری لوگر بل کی مد میں پاکستان کے لئے 53 کروڑ20 لاکھ ڈالرکےامدادی پیکیج کی منظوری دی ہے جو توانائی ، دہشت گردی سے تحفظ ، تعلیم ، صحت ، اقتصادی ترقی اور دیگر شعبوں پر خرچ کی جائے گی۔ امریکی سفیر نے وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف کے چوتھے اور پانچویں کامیاب جائزے اور زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے پر مبارکباد دی۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے ملنے والی امداد کی بڑی رقم آپریشن ضرب عضب کے باعث شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔ انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ جدید بوئنگ طیاروں کی پاکستان کو فراہمی کا عمل تیز کرے تاکہ پی آئی اے کی تشکیل نو میں مدد مل سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں