کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا اسلحہ برآمد
گرفتار کئے گئے دہشتگرد قتل، اقدام قتل، بھتاخوری اور پولیس مقابلے میں مطلوب ہیں، انچارج انسداد دہشتگردی سیل
سی آئی ڈی پولیس نے اتحاد ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں سی آئی ڈی کے انسداد دہشتگردی سیل نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلئے ہیں۔ تمام ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
انسداد دہشت گردی سیل کے انچارج علی رضا کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے پانچوں افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، انہوں نے وزیرستان میں تربیت حاصل کی تھی اور کراچی میں قتل، اقدام قتل، بھتا خوری اور پولیس مقابلے میں مطلوب ہیں۔