جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ آنے تک اسمبلیوں میں نہیں جائیں گے عمران خان

احتجاج اور دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا تاہم حكومت كے خلاف ہماری تحریک جاری رہے گی، چیرمین تحریک انصاف


/Numainda Express December 29, 2014
17 جنوری کو دھرنے کے شرکا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ڈی چوک پر جلسہ منعقد کیا جائے گا، عمران خان فوٹو: آغا مہروز/ ایکسپریس

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے فوری جوڈیشل کمیشن بنائے اور جب تک کمیشن کسی نتیجے پر نہیں پہنچتا ہم اسمبلیوں میں واپس نہیں آئیں گے جب کہ احتجاج اور دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ ملکی مفاد کی خاطر کیا۔

بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے ساری سیاسی جماعتوں كی طرح سانحہ پشاور كے بعد ملكی مفاد میں ایک صفحے پر آنے كا فیصلہ كیا جس کے تحت ہم نے اپنا احتجاج اور دھرنا ختم كردیا تاہم حكومت كے خلاف ہماری تحریک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے فوری جوڈیشل کمیشن بنائے اور جب تک کمیشن کسی نتیجے پر نہیں پہنچتا ہم اسمبلیوں میں واپس نہیں آئیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 17 جنوری کو دھرنے کے شرکا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ڈی چوک پر جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کینسرکے مریضوں كی بڑھتی ہوئی تعداد كے پیش نظر پشاور اور كراچی میں كینسر اسپتال قائم كرنے كا فیصلہ كیا ہے جب کہ پشاور میں کینسر اسپتال کا بنیادی ڈھانچہ تیار ہوگیا ہے تاہم عمارت کا کام مکمل کرنے کے مزید رقم درکار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں