ایبولا وائرس اب تک 8 ہزار افراد کی جانیں لے چکا ہے عالمی ادارہ صحت

سب سےزیادہ متاثرہ ممالک میں لائبریا،گنی اورسرا لیون ہےجہاں 20 ہزارکےقریب افراد اس وائرس سے متاثر ہیں،عالمی ادارہ صحت


ویب ڈیسک December 29, 2014
ایبولا کو دنیا کی خطرناک ترین بیماریوں میں سے ایک تصور کیا جا تا ہے اور یہ وائرس چند ہی روز میں متاثرہ شخص کی جان لے لیتا ہے۔ فوٹو : فائل

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ایبولاوائرس اب تک 8 ہزار لوگوں کی جانیں لے چکا ہے جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہزار ہوگئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ ایبولا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔ ڈبلیوایچ او کے مطابق وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شمالی افریقی ملک لائبریا، گنی اور سرا لیون شامل ہیں جہاں اس وائرس کے ہاتھوں سب سے زیادہ افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ مجموعی طور پر 20 ہزار کے قریب افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔

واضح رہے کہ ایبولا وائرس رواں برس مغربی افریقا کے ممالک میں سامنے آیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سیرا لیون، گنی اور لائبریا کے بعد نائیجیریا کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عالمی سطح پر سر توڑ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ایبولا کو دنیا کی خطرناک ترین بیماریوں میں سے ایک تصور کیا جا تا ہے اور یہ وائرس چند ہی روز میں متاثرہ شخص کی جان لے لیتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں