خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ

امریکی آئل کی فروری میں ترسیل کیلیے قیمت 57 سینٹ کے اضافے سے 55.30 ڈالر فی بیرل ہوگئی


AFP December 30, 2014
لندن میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کے فروری میں فراہمی کیلیے نرخ 64 سینٹ بڑھ کر 60.09 ڈالر فی بیرل ہوگئے۔ فوٹو: فائل

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں پیر کو اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔

دوپہر تک لندن میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کے فروری میں فراہمی کیلیے نرخ 64 سینٹ بڑھ کر 60.09 ڈالر فی بیرل ہوگئے جبکہ امریکی آئل کی فروری میں ترسیل کیلیے قیمت 57 سینٹ کے اضافے سے 55.30 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ مبصرین نے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ لیبیا میں پرتشدد واقعات میں شدت آنے کے باعث تیل کی ترسیل میں رکاوٹ کے خدشات کو قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں