سانحہ بلدیہ 38 لاشوں کی ڈی این اے رپورٹس موصول نہ ہوسکی

ڈی این اے رپورٹ میں تاخیر برتی جارہی ہے، ورثا

حکام کی جانب سے 39 نامعلوم لاشوں اور ان کے دعوے دار خاندان کے افراد کے ڈی این اے سیمپل لیے جن کی رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوسکی ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

سانحہ بلدیہ ٹائون کو 20 روز سے زائد گزرگئے لیکن سانحے میں جاں بحق ہونے والے 39 افراد کی لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئیں۔


جس کے باعث ورثا شدید پریشانیوں میں مبتلا ہیں ، تفصیلات کے مطابق منگل 11 ستمبر کو بلدیہ ٹائون میں واقع گارمنٹس فیکٹری علی انٹر پرائزز میں ہولناک آتشزدگی کے باعث 259 افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ، مرنے والے مرگئے ، اہل خانہ نے انھیں سپرد خاک کرکے دل پر صبر کا بھاری پتھر بھی رکھ لیا لیکن 39 لاشیں ایسی بھی ہیں جنھیں تاحال شناخت نہیں کیا جاسکا اور ان کے دعوے دار افراد روز جینے اور روز مرنے کی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔

حکام کی جانب سے 39 نامعلوم لاشوں اور ان کے دعوے دار خاندان کے افراد کے ڈی این اے سیمپل لیے جن کی رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوسکی ہیں ، ورثا کا کہنا ہے کہ وہ شدید پریشانی اور غم میں مبتلا ہیں ، ڈی این اے رپورٹ میں تاخیر برتی جارہی ہے۔
Load Next Story