ہلیری اور اوپرا کے بعد ملالہ امریکیوں کی پسندیدہ ترین خاتون شخصیت بن گئیں

5 فیصد امریکیوں کے نزدیک ملالہ یوسف زئی ان کی پسندیدہ ترین خاتون ہیں، گیلپ سروے

ملالہ کو رواں برس امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔ فوٹو:اے ایف پی

پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ہلیری کلنٹن اور اوپرا ونفرے کے بعد امریکیوں کی پسندیدہ ترین خاتون شخصیت بن گئیں۔


پولنگ ایجنسی گیلپ کے مطابق سابق امریکی خاتون اول اور وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کو 12 فیصد امریکیوں کے ووٹ ملے ۔ ہلیری کلنٹن 2016 میں ڈیمرکریٹس کی طرف سے امریکا کی صدارت کی امیدوار ہو سکتی ہیں۔ ٹی وی آئیکون اوپرا ونفرے 8 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ 17 سالہ پاکستانی طالبہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی تیسرے نمبر پر ہیں، انھیں 5 فیصد ووٹ ملے۔

اواضھ رہے کہ مریکا کی سابق وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن مسلسل 13 ویں برس امریکیوں کی پسندیدہ ترین خاتون شخصیت قرار پائی ہیں۔
Load Next Story