پرفارمنس نے شناخت دی مختصر کردار میں بھی جان ڈال دی دیا مرزا
شادی کی کوئی جلدی نہیں، مرد حوصلے اور ہمت کی علامت ہوتے ہیں، فلم کی کہانی پر توجہ دینی ضروری ہے
بالی وڈ اداکارہ دیامرزا نے کہا ہے کہ فلم میں مختصر کردار کو بھی جاندار بنادیا۔
انھوں نے کہا کہ میری کئی فلمیں ایسی تھیں جن میں مجھے مختصر کردار آفر ہوا اور جب میری پرفارمنس دیکھی گئی تو فلم کی کہانی کو تبدیل کرکے میرے کردار کو طویل کردیا گیا ۔ہر طرح کا کردار نبھانا چاہتی ہوں ۔نئی فلم میں روٹین سے ہٹ کر کردار ملنے کی خواہش ہے ۔ایک انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا کہ فنکار کی پرفارمنس ہی اس کی اصل شناخت ہوتی ہے ۔
بالی وڈ میں کام کرنے کا اپنا ہی لطف اور مزہ ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ شادی کی فی الحال کوئی جلدی نہیں مگر جب فیصلہ کرلیا تو پھر تاخیر نہیں ہوگی ۔انھوں نے کہا کہ فلم کی کہانی پر بھی توجہ دینی ضروری ہے ۔انھوں نے مردو ں کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ مرد کے کردار کو دیکھنا چاہیے ،جو بات کرکے اس پر قائم رہے وہی مرد ہوتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ کردار ہوتا ہی مرد کا ہے ۔
اور اسی پر سارے خاندان کی اصل ذمے داری ہوتی ہے ۔اداکارہ نے بتایا کہ مرد کا کردار ہی اسے ممتاز کرتا ہے ۔دنیا میں جہاں مرد حوصلے اور ہمت کی علامت ہوتے ہیں وہاں عورت وفا اور خلوص کا پیکر سمجھی جاتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ عورت اور مرد کے درمیان افہام و تفہیم سے ا ن کی زندگی سنورتی ہے ۔