سندھ کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 11 روز اضافے کی سفارش

تعطیلات میں اجٖاے کی سمری صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو کو بھجوائی گئی ہے۔


Safdar Rizvi December 30, 2014
سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوتی ہیں فوٹو: فائل

صوبائی محکمہ تعلیم سندھ نے سانحہ پشاور کے بعد صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 11روز کے اضافے کی سفارش کر دی ہے۔

ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری تعلیم فضل اﷲ پیچوہو نے کہا ہے کہ وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو کو تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کی سمری بھجوائی گئی ہے جس کی منظوری پر سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکول اور کالج 11 جنوری تک بند رہیں گے اور 12 جنوری سے تدریسی عمل شروع ہوگا۔ سمری کی منظوری کی صورت میں آئندہ ایک دو روز میں نوٹی فکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |