بنیادی حقوق کیخلاف پارلیمنٹ کا بنایا گیا ہر قانون فاسد ہوگا لاہور ہائیکورٹ

انصاف کے محافظ ہیں،عوام کو انتظامیہ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے


ایکسپریس July 13, 2012
انصاف کے محافظ ہیں،عوام کو انتظامیہ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے (فوٹو ایکسپریس)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ادویہ ری ایکشن کیس میں وفاقی حکومت کو جواب داخل کرانے کیلیے مہلت دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ عدالتیں عوام کے تحفظ کے لیے ہوتی ہیں،

عوام کو انتظامیہ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب حنیف کھٹانہ نے عدالت کو بتایا کہ جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ آنے تک سماعت ملتوی کر دی جائے۔ درخواست گزاراظہر صدیق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد وزارت صحت صوبوں کو منتقلی ہونے کے بعد کئی ابہام پیدا ہو گئے ہیں،

کوئی ڈرگ ریگولیٹری کام نہیں کر رہی، 50 ہزار سے زائد ادویہ بنانے کے لائسنس جاری کیے گئے،ایک چیز ثابت ہو چکی ہے کہ پاکستان میں ادویہ کو جانچ پڑتال کرنے کا کوئی نظام موجود نہیں۔ گلی محلے میں دوائیاں بن رہی ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں،

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں