تھر میں غذائی قلت کے شکار مزید 5 بچے دم توڑ گئے

مٹھی میں 3،چھاچھرو اور اسلام کوٹ میں ایک ایک بچہ چل بساجس کے بعد رواں سال غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں کی تعداد643 ہوگئی


ویب ڈیسک December 30, 2014
رواں ماہ غذائی قلت کے باعث ہلاک بچوں کی تعداد 110 سے تجاوز کرگئی . فوٹو: فائل

تھر میں غذائی قلت کے شکار مزید 5 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد رواں سال جاں بحق بچوں کی تعداد 643 تک پہنچ گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق تھرپارکر کی تحصیل مٹھی کے سول اسپتال میں صبح سویرے 3 بچے دوران علاج دم توڑ گئے جب کہ تحصیل چھاچھرو کے اسپتال میں بھی ایک کمسن بچہ چل بسا تحصیل اسلام کوٹ کے سرکاری اسپتال میں غذائی کمی سے نومولود انتقال کرگیا جس کے بعد رواں ماہ غذائی قلت کے باعث ہلاک بچوں کی تعداد 110 سے تجاوز کرگئی اور رواں سال یہ تعداد 643 تک پہنچ چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں