وزیراعظم نوازشریف سے برطانوی باکسرعامرخان کی ملاقات سانحہ پشاورکی شدید مذمت

عامر خان نے انسداد دہشتگردی کیلئے حکومتی اقدامات کی حمایت اور ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اپنے تعاون کی پیش کش کی۔


ویب ڈیسک December 30, 2014
عامر خان نے انسداد دہشتگردی کیلئے حکومتی اقدامات کی حمایت اور ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اپنے تعاون کی پیش کش کی۔ فوٹو؛پی ٹی وی

وزیراعظم نواز شریف سے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ملاقات کی اور سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔


وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران ہیوی ویٹ باکسر عامر خان نے سانحہ پشاور پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی کے لئے حکومتی اقدامات کی حمایت کی اور ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے اپنے تعاون کی پیش کش کی۔ عامر خان نے وزیراعظم سے پاکستان میں باکسنگ اکیڈمی کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز باکسر عامر خان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے فوجی ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی تھی جس کے بعد انہوں نے پشاور کے متاثرہ آرمی پبلک اسکول اور بنوں میں آئی ڈی پیز کے خیموں کا دورہ بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں