سندھ اور وفاق کے ماتحت تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 11 روز کا اضافہ

سندھ اور وفاق کے ماتحت تمام سرکاری اور نجی اسکول و کالجوں میں تدریسی عمل 12 جنوری کو شروع ہوگا۔


ویب ڈیسک December 30, 2014
سندھ اور وفاق سے قبل پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتیں بھی تعطیلات میں 11 جنوری تک توسیع کرچکی ہیں فوٹو: فائل

KARACHI: سندھ اور وفاق کے ماتحت تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 11 روز کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اب نجی و سرکاری اسکول اور کالج 12 جنوری کو کھلیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاق اور سندھ حکومت کی جانب سے الگ الگ نوٹی فکیشن جاری کئے گئے ہیں جس کے تحت امن و امان کی مخدوش صورت حال کے باعث تمام سرکاری اور نجی اسکولوں و کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 11 دن کا اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد اب تعلیمی اداروں میں 11 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی اور 12 جنوری سے تدریسی عمل کا آغاز ہوگا۔

واضح رہے کہ سندھ اور وفاق سے قبل پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتیں بھی تعطیلات میں 11 جنوری تک توسیع کرچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں