کرم ایجنسی میں تعلیم دشمن شدت پسندوں نے 2 اسکول جلا دیئے

موسم سرما کی چھٹیوں کے باعث اسکول خالی تھے اس لئے واقعے میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیٹیکل ایجنٹ

کرم ایجنسی میں گزشتہ 2 برس سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
دہشت گردوں نے وسطی کرم کے مختلف علاقوں میں 2 سرکاری پرائمری اسکولوں کو آگ لگا دی ہے۔


کرم ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ امجد علی خان کے مطابق وسطی کرم کے دو مختلف علاقوں منڈان اور کنڈالی بابا میں واقع پرائمری اسکولوں میں دہشتگرد داخل ہوئے جس کے بعد انہوں نے اسکول کے فرنیچر کو تیل چھڑک کر آگ لگادی۔ موسم سرما کی چھٹیوں کے باعث اسکول خالی تھے اس لئے واقعے میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ کرم ایجنسی کی سرحدیں خیبر ایجنسی سے ملتی ہیں اور اس علاقے میں گزشتہ 2 برس سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔
Load Next Story