اسلحےکی نمائش پر پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کےخلاف کارروائی کیجائے شہباز شریف

تعلیمی اداروں کے لئے وضع کردہ سیکیورٹی پلان پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب

سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں فول پروف سیکیورٹی کےاقدامات کئے جائیں۔، شہبازشریف، فوٹو:فائل

وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔


ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں صوبےمیں امن وامان کی صورتحال اورسیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ صوبے بھر میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں فول پروف سیکیورٹی کےاقدامات کئے جائیں۔ اس سلسلے میں تعلیمی اداروں کے لئے وضع کردہ سیکیورٹی پلان پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے اسلحے کی نمائش پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی حکم دیا۔
Load Next Story