لاہور ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

لینڈنگ کے دوران طیارے کے اگلے پہیے کا ایکسل ٹوٹ گیا تاہم تمام مسافر محفوظ رہے


ویب ڈیسک December 30, 2014
طیارے کو حادثہ لینڈنگ کے دوران پیش آیا فوٹو: فائل

کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز لینڈنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جیسے ہی لینڈنگ کی تو طیارے کے اگلے پہیے کا ایکسل ٹوٹ گیا تاہم جہاز میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے اور جہاز روک کر انہیں باہر نکال لیا گیا جبکہ رن وے بند ہونے کے باعث متعدد پروازوں کو لینڈنگ میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں