سندھ حکومت کا کراچی میں 31 دسمبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ

31 دسمبر کو کراچی میں 24 گھنٹوں کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، محکمہ داخلہ سندھ


ویب ڈیسک December 30, 2014
موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 31 دسمبر کی صبح 6 بجے سے ہوگا، نوٹی فکیشن فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے 31 دسمبر کو شہر قائد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے 31 دسمبر کو 24 گھنٹوں کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جس کا اطلاق 31 دسبمر کی صبح 6 بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے بھی شہر میں نئے سال کی تقریبات اور جشن منانے پر پابندی لگادی ہے جس کی وجہ سے ہوٹل اور دیگر مقامات پر بھی تمام تقریبات منسوخ کرکے ان پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ اس سے متعلق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ اور ڈی ایچ اے انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں