پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے فلم ’’پی کے‘‘ کو فنڈ فراہم کئے بھارتی سیاستدان کا الزام

فلم بنانے کےلئے پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی اور انڈرورلڈ کی جانب سے فنڈ فراہم کئے گئے،سبرامنیم سوامی کا نرالہ الزام


ویب ڈیسک December 30, 2014
ہندوانتہا پسند فلم کو سینماؤں سے ہٹانے کیلئے شدید احتجاج کررہے ہیں۔ فوٹو : فائل

بھارت کے انتہا پسند سیاست دانوں کو عامر خان کی فلم "پی کے" کی مقبولیت ہضم نہ ہوسکی اور الزام لگا ڈالا کہ فلم کو پاکستانی انٹیلی جنس ادارے کی جانب سے فنڈ فراہم کئے گئے۔

توہم پرستی کے موضوع پر بننے والی فلم "پی کے" نے جہاں بالی ووڈ باکس آفس پر تہلکہ مچا رکھا ہے وہیں بھارتی حکمراں جماعت کے رہنما سبرامنیم سوامی نے الزام عائد کیا ہے کہ فلم بنانے کے لئے پاکستانی انٹیلی جنس ادارے اور انڈرورلڈ کی جانب سے فنڈ فراہم کئے گئے ہیں تاہم انہوں نے اپنے الزام میں یہ بات واضح نہیں کی کہ فلم کو فنڈ فراہم کرنے کے پیچھے کیا مقاصد ہیں۔


واضح رہے کہ فلم "پی کے" پہلا پوسٹر منظر عام پر آنے کے بعد سے ہی تنازعات کا شکار رہی جب کہ فلم ریلیز ہونے کے بعد ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے فلم کے خلاف شدید احتجاج اور سنیماؤں سے ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں