فوجی عدالتوں کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے پرویز رشید

خصوصی عدالتیں دہشت گردوں سے نمٹنے اور ان کے کیس چلانے کے لئے قائم کی جائیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک December 30, 2014
مجرموں کو ثبوت کی بنیاد پر دفاع کا موقع دیا جائے گا، پرویز رشید، فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ فوجی عدالتیں صرف دہشت گردی کے کیسوں سےنمٹنے کے لیے قائم کی جائیں گی اور ان کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نےکہا کہ سانحہ پشاور نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے، بچوں کی جانوں کا ضیاع پاکستان کے مستقبل کے لیے بڑا نقصان ہے،قوم مشترکہ کوششوں سے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنا دے گی۔ انہوں نےکہا کہ کئی ممالک میں سزائے موت پر پابندی عائد نہیں اور پاکستان میں صرف دہشت گردی سے متعلق مقدمات میں سزائیں دی جارہی ہیں جب کہ حکومت انسانی حقوق کے احترام کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کرے گی۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالتیں دہشت گردوں سے نمٹنے اور ان کے کیس چلانے کے لئے قائم کی جائیں گے اور ہم ان کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے، مجرموں کو ثبوت کی بنیاد پر دفاع کا موقع دیا جائے گا جب کہ ماورائے عدالت سزائے موت کے واقعات نہیں ہونے دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |