ایئر ایشیا کے طیارے کی تباہی کی پیش گوئی 13 روز قبل کردی تھی چینی بلاگرکی پوسٹ

15 دسمبرکو لکھے گئے بلاگ میں چینی بلاگر نے دعویٰ کیا کہ بلیک ہینڈ نامی گروپ ایئر ایشیا کو نشانہ بنائے گا


ویب ڈیسک December 30, 2014
چینی بلاگر نے اس سلسلے میں 39 پوسٹ کیں جسے 6 لاکھ 50 ہزار افراد نے پڑھا،برطانوی ویب سائٹ۔ فوٹو فائل

چین کے ایک پراسرار بلاگر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے 13 روز قبل ہی ایئر ایشیا کے طیارے کی تباہی کی پیش گوئی کردی تھی اور اپنے بلاگ میں واضح کردیا تھا کہ ملائیشیا کے طیاروں کی تباہی میں کالا ہاتھ نامی تنظیم ملوث ہے۔

برطانوی ویب سائٹ کے مطابق چینی شخص نے 15 دسمبر سے مسلسل کئی پوسٹ کیں جس میں اس نے خبردار کیا ملائیشین ایئر لائن کے بعد ایئر ایشیا کے طیاروں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اس نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھاکہ بلیک ہینڈ نامی تنظیم نے ملائیشین ایئر لائن کے طیاروں کو تباہ کیا اور یہی تنظیم اب ایئر ایشیا کے طیاروں کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ 15 دسمبر کو لکھے گئے بلاگ میں چینی بلاگر نے دعویٰ کیا کہ ملائیشین ایئر لائن ایم ایچ 370 اور ایم ایچ 17 کو بلیک ہینڈ نامی گروپ نے ہائی جیک کرنے کے بعد مار گرایا اور اب بلیک ہینڈ ملائیشیا سے تعلق کی وجہ سے ایئر ایشیا کو اپنا نشانہ بنائے گی۔ اس نے مزید کہا کہ بلیک ہینڈ بہت طاقتور ہے اور وہ چینی لوگوں میں یہ سوچ پیدا کر رہے ہیں کہ وہ ایئر ایشیا میں سفر سے گریز کریں۔

میڈیا کے مطابق اس بلاگر نے اب تک اس سلسلے میں 39 پوسٹ کیں جسے 6 لاکھ 50 ہزار افراد نے پڑھا، کچھ رپورٹس کے مطابق اس بلاگر نے 16 اور 17 دسمبر کو بھی اپنی وارننگ کو دہرایا لیکن اس کے بعد اس شخص کے اکاؤنٹ سے کوئی سرگرمی نظر نہیں آئی۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ کوئی ہیکر ہے جس نے بلیک ہینڈ نامی تنظیم کی ویب سائٹ ہیک کر کے کچھ معلومات حاصل کی ہوں گی۔ بہرحال کچھ بھی ہو اس پراسرا شخص کی پیش گوئی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

واضح رہے کہ بلیک ہینڈ انڈر ورلڈ کام کرنے والے مجرموں کے مختلف گروہوں پر مشتمل ایک تنظیم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں