میرپورخاص بجلی کا طویل بریک ڈائون شہری سڑکوں پر آگئے
مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر شاہراہیں بلاک کردیں، ٹریفک معطل، حیسکو کیخلاف نعرے.
KARACHI:
میرپورخاص میں بجلی کا طویل بریک ڈائون، شہریوں کا حیسکو کیخلاف احتجاجی دھرنا، روڈ بلاک کردیا۔
ٹریفک معطل۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں گزشتہ دو روز سے بجلی کی فراہمی باربار معطل ہونے کا سلسلہ جاری تھا۔ منگل کی صبح بند ہونے والی بجلی 12 گھنٹے بعد بحال کی گئی۔ طویل بریک ڈائون کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑکیں بلاک کردیں۔
مشتعل مظاہرین نے ٹائر بھی جلائے جس کے باعث عمر کوٹ سے میرپورخاص، سانگھڑ، ڈگری، کوٹ غلام، جھڈو جانے والی ٹریفک معطل رہی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، لوگوں نے حیسکو کے خلاف نعرے لگائے۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے حیات قریشی، محمد علی بھرگڑی، علی عمران، وسیم احمد نے بتایا کہ حیسکو حکام نے ہمارا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی اور حیسکو چیف سے پر زور مطالبہ کیا کہ عوام دشمن ایکسیئن میرپورخاص کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔