میکرو اکنامک فریم ورک 182015 کی تیاری شروع

میکرو اکنامک فریم ورک 2015-18 کی تیاری کیلیے تمام مطلوبہ ڈیٹا اور دستاویزات 15جنوری تک وزارت خزانہ کو بھجوائی جائیں۔


Irshad Ansari December 31, 2014
وفاقی حکومت کی طرف سے ہر سال بجٹ کے ساتھ 3سال پر محیط اقتصادی پروجیکشنز سے متعلق میکرو اکنامک فریم ورک تیار کرکے پیش کیا جاتا ہے، ذرائع فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے میکرو اکنامک فریم ورک 2015-18 کی تیاری شروع کردی ہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے تمام وزارتوں اور ڈپارٹمنٹس کوبذریعہ خطوط ہدایت کی گئی ہے کہ میکرو اکنامک فریم ورک 2015-18 کی تیاری کیلیے تمام مطلوبہ ڈیٹا اور دستاویزات 15جنوری تک وزارت خزانہ کو بھجوائی جائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے ہر سال بجٹ کے ساتھ 3سال پر محیط اقتصادی پروجیکشنز سے متعلق میکرو اکنامک فریم ورک تیار کرکے پیش کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔