ایم کیو ایم جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں رکھتی محمد شریف
قائد تحریک جاگیردارانہ نظام میں جکڑے عوام کی حالت بدلنے کے لیے کوشاں ہیں.
ISLAMABAD:
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف واراکین زونل کمیٹی نے کہا ہے کہ متحدہ جھوٹ اور فریب پر مبنی وعدوں پرہرگز یقین نہیں رکھتی۔
قائد تحریک الطاف حسین غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ جاگیردارانہ نظام میں جکڑے مظلوم عوام کی حالت زار بدلنے کیلیے کوشاں ہیں۔ ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک پر 65 برسوں سے 2 فیصد وڈیروں اور جاگیردار وں کی اقلیت 98 فیصد غریبوں کی اکثریت پر حاکم بنی بیٹھی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ الطاف حسین اس فرسودہ نظام کیخلاف برسرپیکار ہیں اور ہماری تحریک نظریہ حقیقت پسندی و عملیت پسندی کی روشنی میں عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ نے سیاست میں عوامی خدمت کے جذبے کو شعار بنایا اورعوامی مسائل کے حل کو کبھی بھی اقتدار سے مشروط نہیں کیا ۔ حق پرست نمائندے اسمبلیوں میں جا کر اپنے عوام کو نہیں بھو لے۔