منچلوں کو روکنے کی تیاری سال نو پر ساحل جانیوالے تمام راستے بند

پولیس نے منچلوں کوجشن سے روکنے کا منصوبہ بنالیا، ٹریفک پولیس شب 9بجے راستے بندکریگی


Staff Reporter December 31, 2014
پولیس افسر سال نو کے موقع پر سی ویو کو بند کرنے کے لیے بھاری مشینری کے ذریعے سڑک پر کنٹینر لگوارہا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

پولیس نے سال نو پر ساحل جانے والے نوجوانوں اور منچلوں کو روکنے کے انتظامات کرلیے ہیں، ساحل سمندر جانے والی سڑکیں بیریئر اور گاڑیاں کھڑی کرکے بند کردی جائیں گی۔

پولیس نے بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے والے نوجوانوں کی گرفتاری کی منصوبہ بندی کرلی ہے، ٹریفک پولیس نے شہریوں اور ڈیفنس کے رہائشی افراد کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کا اعلان کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق، پولیس نے سال نو پر کلفٹن اور سی ویو جانے والے منچلوں کو روکنے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے جس کے تحت بدھ کی شام سے ہی ساحل کی جانب جانے والے راستوں کو بیریئر اور گاڑیاں کھڑی کرکے بند کردیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس نے سال نو پر کلفٹن اور سی ویو کی طرف شہریوں کو جانے سے روکنے کے لیے بدھ کی شب 9 بجے کے بعد راستے بند کرنے کے انتظامات کیے ہیں، ٹریفک پولیس نے سال نو کی شب شہریوں اور ڈیفنس کے رہائشی افراد کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کا اعلان کیا ہے، شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ متبادل راستوں سے اپنی منزل کی طرف روانہ ہوں وہ گاڑیاں جو ایکسپریس وے اور کورنگی سے ہوتی ہوئی اختر کالونی کی طرف آرہی ہیں انھیں خیابان اتحاد (سی ویو) کی جانب نہیں آنے دیاجائے گا۔

براستہ کورنگی روڈ، شارع فیصل، ریجنٹ چوک، کلب چوک، ہوشنگ چوک، تین تلوار، دو تلوار، شارع ایران، کلفٹن ہیلی پیڈ، بائیں جانب مزار عبداللہ شاہ غازی، 26 اسٹریٹ، دائیں جانب خیابان شمشیر اور اسی طرح زمزمہ سے دائیں جانب خیابان شمشیر، مکڈ ونلڈ، ولیج ریسٹورینٹ، خیابان اتحاد سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی طرف جاسکیں گے، جو شہری ڈی ایچ اے کے رہائشی ہوں وہ قومی شناختی کارڈ دکھا کر مذکورہ روٹ پر جاسکیں گی غیر متعلقہ گاڑیوں کو واپس کردیاجائے گا۔

کسی بھی قسم کی ٹریفک کو براستہ مائی کولاچی نزد امریکن قونصلیٹ سے سب میرین چورنگی تک رات 9 بجے کے بعد جانے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم بوٹ بیسن سے جناح برج کی طرف ٹریفک کو جانے کی اجازت ہوگی، کسی بھی قسم کی ٹریفک کو بوٹ بیسن چورنگی کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی اسی طرح بلاول چورنگی سے کلفٹن ہیلی پیڈ بھی مکمل بند رہے گا۔

ماڑی پور روڈ سے براستہ جناح برج مائی کولاچی کی جانب کسی بھی قسم کی ہیوی ٹریفک کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی اور یہ ٹریفک براستہ جناح برج سے حب ریور روڈ یا شارع پاکستان سے ہوتے ہوئے اپنی منزل مقصود کی جانب جاسکے گی، چھوٹی ٹریفک جناح برج سے براستہ ایم ٹی خان روڈ، پی آئی ڈی سی کلب چوک، آواری سے شارع فیصل استعمال کرسکے گی، وہ تمام ہیوی ٹریفک جوکورنگی انڈسٹریل ایریا سے آرہی ہو وہ نیشنل ہائی وے، نادرن بائی پاس سے ہوتے ہوئے اپنی منزل مقصود تک جاسکے گی۔

کورنگی روڈ سن سیٹ بلیوارڈ سے پنجاب چورنگی روڈ مکمل بند رہے گا، اسی طرح ڈیفنس لائٹ سگنل سے اسٹریٹ نمبر2 سگنل تک روڈ مکمل بند رہے گا، وہ ڈرائیور جو نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، گلشن اقبال، نیو کراچی سے ڈی ایچ اے آنا چاہتے ہیں وہ براستہ ایم اے جناح روڈ، گارڈن روڈ، زیب النسا اسٹریٹ، آواری لائٹ سگنل، سندھ کلب چوک، ہوشنگ چوک، تین تلوار، دو تلوار، شارع ایران، کلفٹن ہیلی پیڈ، بائیں جانب مزار عبداﷲ شاہ غازی،26 اسٹریٹ، دائیں جانب خیابان شمشیر، مکڈونلڈ سی ویو، ولیج ریسٹورینٹ، خیابان اتحاد سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی طرف جاسکیں گے۔

وہ حضرات جو گڈاپ، بن قاسم، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، جمشید روڈ اور صدر سے ڈی ایچ ایکی طرف آنا چاہتے ہیں وہ براستہ شارع فیصل، سندھ کلب چوک، ہوشنگ چوک، تین تلوار، دائیں جانب بوٹ بیسن چورنگی، بلاول چورنگی، علی بابا چورنگی، مکڈونلڈ سی ویو، ولیج ریسٹورینٹ، خیابان اتحاد سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی طرف جاسکیں گے۔

ڈی ایچ اے فیز 5، 6 اور7 کے رہائشی فیز8 اور قرب و جوار کی گلیوں میں جانے کے لیے 26 اسٹریٹ، اتحاد، صبا ایونیو، اتحاد، شاہین لائٹ سگنل، اتحاد، شجاعت لائٹ سگنل، اتحاد، بحریہ انٹرسیکشن، اتحاد ذیلی انٹر سیکشن کا انتخاب کریں جن سڑکوں پر پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی ان میں شارع فیصل، عبداللہ ہارون روڈ، ڈاکٹر ضیا الدین روڈ، مائی کولاچی روڈ، کورنگی روڈ، ایم ٹی خان روڈ شامل ہیں، ٹریفک پولیس کٹے ہوئے سائلنسر اور بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے والوں کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |