پرویز مشرف پر حملے کے ایک اور مجرم کو تختہ دار پرلٹکا دیا گیا
مجرم نیاز محمد کو 2006 میں ملٹری کورٹ نے پھانسی کی سزا سنائی تھی
سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر حملے کے ایک اور مجرم نیاز محمد کو سنٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق پرویز مشرف پر حملے کے مجرم نیاز محمد کو سنٹرل جیل پشاور میں تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق کے بعد نیاز محمد کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو جیل کی جانب آنے کی اجازت نہ تھی۔
واضح رہے کہ صوابی سے تعلق رکھنے والے نیاز محمد کو پرویز مشرف پر راولپنڈی میں حملے کے جرم میں 2006 میں ملٹری کورٹ نے پھانسی کی سزا سنائی تھی اور اسے چند روز قبل ہی ہری پور سے پشاور منتقل کیا گیا تھا۔ دس روز قبل بھی ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں سابق صدر پر حملے کے 4 مجرموں کو ان کے انجام تک پہنچایا گیا تھا جب کہ اس سے 2 روز قبل بھی 2 مجرموں کو پھانسی دی گئی تھی جس میں سے ایک جی ایچ کیو اور ایک پرویز مشرف پر حملے میں ملوث تھا۔