سلامتی کونسل میں فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی انخلا کی قرارداد مسترد

برطانیہ سمیت سلامتی کونسل کے 5 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہ لیا جب کہ آسٹریلیا نے مخالفت میں ووٹ دیا


ویب ڈیسک December 31, 2014
اردن کی جانب سے فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کی قرارداد پیش کی گئی. فوٹو: فائل

سلامتی کونسل میں فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی فوج کے انخلا کے انخلا کی قرارداد امریکا کی لابنگ اور آسٹریلیا کی مخالفت کے باعث ایک ووٹ کی کمی سےمسترد ہوگئی۔


اردن کی جانب سے سلامتی کونسل میں فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کی قرارداد پیش کی گئی جس کی حمایت میں 8 ووٹ آئے جب کہ قرارداد کی منظوری کیلئے 9 ووٹ درکار تھے۔ چین، روس اور فرانس نے بھی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ برطانیہ سمیت سلامتی کونسل کے 5 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہ لیا۔


قراردادمیں 2017 تک مقبوضہ فلسطینی علاقوں سےاسرائیلی فوج کے انخلا کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ قرار داد میں یہ بھی کہا گیا تھا اسرائیل ایک سال میں فلسطین کے ساتھ کسی امن معاہدے پر پہنچے۔ امریکا نے قرارداد کے خلاف کھل کر لابنگ کی اور اسے اسرائیل کی سلامتی کے خلاف قررار دیا۔ اسرائیل نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ قرار داد ایک شعبدہ بازی کے علاوہ کچھ نہیں جب کہ آسٹریلیا نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں