ڈیرہ غازی خان میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق

ججز کالونی کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی


ویب ڈیسک December 31, 2014
پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ فوٹو: فائل

ججز کالونی کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں ججز کالونی کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا، فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے اہلکار کی شناخت محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں