پاک افغان سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے وزیراعظم

دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے ایک دوسرے سے تعاون بڑھانا ہوں گے، وزیراعظم سے افغان وفد کی ملاقات


ویب ڈیسک December 31, 2014
پرامن ، مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے،وزیراعظم نواز شریف۔ فوٹو؛ پی آئی ڈی

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک افغان سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اور دونوں ممالک دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے 18 رکنی افغان پارلیمانی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر افغان پارلیمانی وفد نے سانحہ پشاور کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پرامن ، مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے اور وفود کے تبادلے دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے کے لئے مفید ہیں جب کہ افغان عوام پاکستان کے دلوں میں بستے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک خطے کو پرامن اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے انسداد دہشتگردی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانا ہوں گے جب کہ دونوں ممالک اقتصادی تعاون اور باہمی تجارت بڑھانے کے بھی خواہاں ہیں۔


وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان سیاسی تعلقات اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دیں اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے ایک دوسرے سے تعاون بڑھائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |